بطورڈائریکٹر پہلی فلم مکمل ہوچکی ہے‘بالی ووڈ فنکاروں سے ملاقات میں بہت کچھ سیکھا،ریحام خان

ہفتہ 19 دسمبر 2015 11:44

بطورڈائریکٹر پہلی فلم مکمل ہوچکی ہے‘بالی ووڈ فنکاروں سے ملاقات میں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کہا ہے کہ بطورڈائریکٹرمیری پہلی فلم مکمل ہوچکی ہے اوربالی ووڈ کے فنکاروں سے ہونے والی ملاقات میں تبادلہ خیا ل سے بہت کچھ سیکھا ہے-ریحام خان نے رفیع پیرتھیٹرکے زیراہتمام ’ فلم انٹرنیشنل فیسٹیول‘ میں بالی وڈ کے معروف ہدایتکار مدھر بھنڈارکر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ بالی وڈ کے ساتھ کوپروڈکشن ضرور ہونی چاہیے۔ ہم مل کرکام کرینگے تواس کے مثبت نتائج سامنے ائینگے۔ بطورڈائریکٹرمیری پہلی فلم مکمل ہوچکی ہے اوربالی ووڈ کے فنکاروں سے ہونے والی ملاقات میں تبادلہ خیا ل سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ہم مستقبل میں کچھ جوائنٹ وینچر کرینگے تواس سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہونگے۔

متعلقہ عنوان :