پاک بھارت بہتر تعلقات کی با ت کرنے پر ہندوستان مخالف کہہ کر خاموش کرا دیا جاتا ہے،مہیش بھٹ

ہفتہ 19 دسمبر 2015 12:08

پاک بھارت بہتر تعلقات کی با ت کرنے پر ہندوستان مخالف کہہ کر خاموش کرا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) معروف بھارتی فلمساز مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ وہ جب بھی پاک بھارت بہتر تعلقات کی بات کرتے ہیں انہیں ہندوستان مخالف کہہ کر خاموش کرا دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے بہتر مستقبل کیلئے ان کے درمیان امن کے رشتے کے قیام کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ جب انہوں نے پاکستانی فنکاروں کو ہندوستان میں پروموٹ کرنے کی ابتداء کی تو ہم وطنوں کی طرف سے کٹہرے میں کھڑا کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے سوال کیا جاتا ہے کہ جب ہمارے اپنے ملک میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہے تو پاکستانیوں کو پروموٹ کرنے کا کیا جواز ہے، مہیش بھٹ نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ جن پاکستانیوں میں ٹیلنٹ موجود ہے انہیں موقع دینے میں کیا دقت ہے ، انہوں نے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لہذا ہمیں اب ان باتوں کو سمجھ لینا چاہئے تاکہ آنیوالے وقت میں دونوں ہمسایہ ممالک آپس میں امن کیساتھ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :