’عاشقی تھری‘ میں کام نہیں کررہی ، سونم کپور

ہفتہ 19 دسمبر 2015 12:08

’عاشقی تھری‘ میں کام نہیں کررہی ، سونم کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ فلم عاشقی تھری میں کام نہیں کررہی ، اپنی آنیوالی فلم ’نیرجا‘ کے ٹریلر لاؤنچنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں عاشقی تھری میں کام نہیں کررہی بلکہ میں صرف اپنی بہن ریجا کی آنیوالی فلم میں کام کررہی ہوں، اس کے علاوہ ابھی کچھ فلموں کے سکرپٹ پڑھ رہی ہوں اور ان میں کام کرنے یا نہ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، انہوں نے کہاکہ شروع میں میں فلم ’نیرجأ کرنے کے حوالے سے خوفزدہ تھی تاہم بعد میں اس فلم میں اپنے کردار کو بخوبی نبھانے کیلئے کافی محنت کی۔