جولائی تا نومبر 2015 جاری کھاتوں کا خسارہ خسارہ 60 فیصد تک کم ہوگیا ،اسٹیٹ بنک

ہفتہ 19 دسمبر 2015 12:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19دسمبر۔2015ء)درآمدات میں قابل ذکر کمی کے باعث جولائی تا نومبر 2015 کے دوران ملکی جاری کھاتوں کا خسارہ 60 فیصد تک کم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا نومبر 2015 کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ 1 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 2 ارب 46 کروڑ ڈالر تھا۔ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث درآمدات میں ہونے والی قابل ذکر گراوٹ ،جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہونے کی بنیادی وجہ ہے ۔