قومی کھلاڑیوں کا فٹنس ٹریننگ کیمپ پرسوں سے شروع ہوگا

ہفتہ 19 دسمبر 2015 12:31

قومی کھلاڑیوں کا فٹنس ٹریننگ کیمپ پرسوں سے شروع ہوگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے زیراہتمام فٹنس ٹریننگ کیمپ پیرسے شروع ہوگا جو 7جنوری2016ء تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گا ،فٹنس کیمپ میں محمد عامر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق چیئرمین شہریارخان نے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے تربیتی کیمپ کے لیے دیے گئے26 کھلاڑیوں کے ناموں کی منظوری دی ہے جن میں محمد عامر کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فٹنس ٹریننگ کیمپ کا انعقاد 21 دسمبر سے 7 جنوری 2016 تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔تربیتی کیمپ کا مقصد آنے والے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے لیے کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس اور تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے 8ویں مرحلے میں مصروف کھلاڑیوں کو20 سے 23 دسمبر تک ڈومیسٹک میچوں میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے اور یہ کھلاڑی 24 دسمبر کے بعد تربیتی کیمپ میں شامل ہوں گے۔