آسٹریلوی ٹیم کے سابق قائد مائیکل کلارک کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ممکنہ واپسی پر غور

ہفتہ 19 دسمبر 2015 12:34

آسٹریلوی ٹیم کے سابق قائد مائیکل کلارک کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ممکنہ ..

میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19دسمبر- 2015ء) آسٹریلوی ٹیم کے سابق قائد اور مایہ ناز بلے باز مائیکل کلارک نے مستقبل میں انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ممکنہ واپسی پر غور شروع کر دیا ہے ۔ 34 سالہ کلارک نے رواں برس کے شروع ورلڈ کپ کے دوران ون ڈے اور انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا ۔

(جاری ہے)

کلارک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرکٹ سے دوری کے بعد وہ ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ لطف اندوز ہو رہے ہیں تاہم اگر مستقبل میں کھیل کو مس کیا تو گریڈ یا پھر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کم بیک کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 6 برس کی عمر میں کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی اور مسلسل 28 برس تک کھیلتا رہا اس لیے اب وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں تھوڑا عرصہ آرام کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :