ترکی میں کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے کرد باغیوں کی تعداد 54 ہو گئی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 12:37

ترکی میں کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے کرد باغیوں کی تعداد 54 ہو ..

انقرہ ۔ 19 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19دسمبر۔2015ء) جنوب مشرقی ترکی میں جاری کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے کرد باغیوں کی تعداد 54 ہو گئی۔

(جاری ہے)

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ہلاکتیں گزشتہ تین دنوں کے دوران ترک دستوں اور کرد جنگجووٴں کے مابین جاری لڑائی کے دوران ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ ترک صدر نے کالعدم کردستان ورکز پارٹی کے جنگجووٴں کو نیست و نابود کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پی کے کے کو یورپی یونین، امریکا اور ترکی نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :