پاکستان میں گلوکاری کے شعبے میں ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے‘راگنی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:13

پاکستان میں گلوکاری کے شعبے میں ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے‘راگنی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء ) گلوکارہ راگنی نے کہا ہے کہ انسان کبھی مکمل نہیں ہوتا کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہے ‘پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع نہیں مل رہے جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہوتا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راگنی نے کہاکہ پی ٹی وی فنکاروں کی اکیڈمی ہے اس ادارے نے روز اول سے ہر فنکار کی تربیت کی ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں نے بھی اپنے کیرئیر کا آغاز اسی ادارے سے کیا ۔ایک سوال کے جواب میں راگنی نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں گلوکاری کے شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر بدقسمتی کی وجہ مواقع میسر نہیں آ رہے جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :