ہالی ووڈ‘ فلم اسٹاروارز امریکی سینما پر چھا گئی‘ پہلے روز ہی ساڑھے5کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرلیا

ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:15

ہالی ووڈ‘ فلم اسٹاروارز امریکی سینما پر چھا گئی‘ پہلے روز ہی ساڑھے5کروڑ ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) ہالی ووڈ کی اسٹاروارز کی نئی فلم نے امریکی سینماؤں میں دھوم مچادی، ریلیز کے پہلے ہی دن پانچ کروڑ ستر لاکھ ڈالر سے زائد بزنس کر کے ریکارڈ قائم کردیا۔

(جاری ہے)

اسٹاروار سیریز کی نئی فلم دی فورس اویکن نے امریکا میں پہلے ہی دن رکارڈ توڑ بزنس کر ڈالا ہے۔ فلم نے پہلے دن پانچ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کمائے، اس سے قبل 2011 میں ہیری پورٹر پارٹ ٹو نے 4 کروڑ 35 لاکھ کا بزنس کر کے ریکارڈ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :