ایسٹ زون کرکٹ لیگ،عبدالقادر کلب اور د ھرم پورہ جمخانہ کلب کی فتح

ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:21

ایسٹ زون کرکٹ لیگ،عبدالقادر کلب اور د ھرم پورہ جمخانہ کلب کی فتح

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) عامر حیات روکھڑی ایسٹ زون کرکٹ لیگ کے مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ جلو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شمشیر کلب کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عبدالقادر کلب 32 ویں اوور میں 240 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ سلمان قادر نے 72، فیضان علی 46 اور عظیم اکرم 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔گلفام، اصغرعلی، جہانگیر بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شمشیر کلب کی پوری ٹیم 26 اوور میں 174 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ اصغرعلی 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

علی رضا نے 4 اور سلمان قادر نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ باغ جناح گراوٴنڈ میں کھیلے گئے میچ میں دھرم پورہ جمخانہ نے فیاض میموریل کلب کو 120 رنز کے مارجن سے شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دھرم پورہ جمخانہ نے مقررہ 35 اوور میں 9 وکٹوں پر 233 رنز بنائے۔ احمد ممتاز56، افتخار احمد 50 رنز کے ساتھ نمایاں ر ہے۔ محمد عمیر نے 3 اور انصب طاہر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ فیاض میموریل کی پوری ٹیم 27 اوورز میں 113 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ احمد عبداللہ 31 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد افتخار نے 3 جبکہ عبدالرحمان اور رحمان قادر نے 2،2 وکٹیں حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :