ایم کیو ایم کے رہنمارؤف صدیقی کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع

ک

ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیس اور دیگر 23 مقدمات میں ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع کردی ہے جبکہ سینیٹر طاہر مشہدی کے مقدمے کی سماعت ،تفتیشی افسرکی عدم حاضری پر 26 دسمبر تک ملتوی کردی۔ہفتہ کورؤف صدیقی مقدمات کی سماعت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

۔ تفتیشی افسر ڈی ایس پی خالد نے عدالت کو بتایا کہ میں نے ڈاکٹر عاصم کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے کہ ان کے خلاف ثبوت نہیں ملے ۔عدالت نے مجھے چالان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے چالان جمع کرانے کا ابھی وقت ہے ۔ مقدمے کا چالان جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کے سامنے پیش کروں گا ۔ بعد میں عدالت نے سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم کیس میں رؤف صدیقی پر دہشت گردوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایات دینے کا الزام ہے۔

ڈاکٹر عاصم کیس کے علاوہ رؤف صدیقی پر ضلع شرقی کے مختلف تھانوں میں 23 مقدمات درج ہیں جن میں ان پر اشتعال انگیز تقاریر کا سہولت کار ہونے کا الزام بھی ہے۔پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہاکہ ان کے خلاف مقدمات تنگ کرنے کے لئے بنائے جارہے ہیں وہ اپنے مقدمات کے خلاف سپریم کورٹ تک جائیں گے۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر طاہر مشہدی کے مقدمات کی سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما طاہر مشہدی کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی ۔ ان کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے انتظامات کے مقدمات درج ہیں ۔ عدالت نے تفتیشی افسرکی عدم حاضری پر سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :