پاکستان کو 25 دسمبر سے قبل آئی ایم ایف سے 50 کروڑ ڈالر قرض ملے گا

ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، قرض کی یہ قسط 25 دسمبر سے پہلے مل جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا جس میں پاکستان کی اقتصادی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ٹیکسوں کے اہداف، توانائی اور ٹیکس اصلاحات میں پاکستان کی کارکردگی کو سراہا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو یکم دسمبر سے 40 ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کے حوالے سے مطمئن کر دیا گیا ہے، عالمی مالیاتی ادارے نے پی آئی اے کی نجکاری پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

پاکستان نے 2013 میں آئی ایم ایف سے 6 ارب 40 کڑور ڈالر قرض کا پروگرام لیا تھا جس کے تحت پاکستان کو اب تک 4 ارب 70 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں، پاکستان کو آنے والے دنوں میں اس پروگرام کی دسویں قسط ملے گی۔

متعلقہ عنوان :