نیب نے ڈاکٹر عاصم سے دوران تفتیش اہم معلومات حاصل کر لیں

ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) قومی احتساب بیورو(نیب) نے ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش کے دوران ان کی بیرون ملک جائیداد اور کاروبار کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔ ڈاکٹر عاصم سے تفتیش کے 6 سیشن ہوئے۔ نیب ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے دبئی میں امتیاز ہاشمی اور عارف زرغونی کی شراکت میں ضیانامی ہسپتال قائم کررکھا ہے۔ لندن میں ایک اور دبئی میں دو گھر ڈاکٹر عاصم کی ملکیت ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لندن میں رئیل اسٹیٹ بزنس میں 4 ارب روپے کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔ دوران تفتیش یہ انکشاف بھی ہوا کہ ضیاء الدین ٹرسٹ کے ذریعے 2 ارب روپے لندن منتقل کیے گئے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کو 1994 میں پیپلز پارٹی کے سابق وزیر پیر مظہرالحق نے ناظم آباد اور کلفٹن میں اسپتالوں کے لیے زمین فراہم کی تھی۔نیب ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم تفتیش کے دوران سینے میں درد اور انفیکشن کی دہائیاں دیتے رہے۔ ایک سرکاری معالج سے دن میں دوبار ڈاکٹر عاصم کا معائنہ بھی کرایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :