گھوٹکی : وڈیرے کا ہیلتھ سنٹر پر قبضہ 50 دیہات صحت کی سہولیات سے محروم
ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:26
گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء)گھوٹکی کے نواحی علاقے گاؤں عبدالکریم مہر کے رورل ہیلتھ سینٹر کی بلڈنگ پر بااثر وڈیرے نے قبضہ کرکے اپنی زمینوں میں کام کرنے والے کاشتکاروں کی رہائش گاہ میں تبدیل کردیاہے۔50 سے زائد دیہات بنیادی سہولیات سے محروم علاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کا سامناہے۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے چولستانی علاقے گاؤں عبدالحکیم مہر کے واحد حکومتی صحت مرکز پر بااثر وڈیرے نے قبضہ کر لیاہے۔
وڈیرے نے اس عمارت کو اپنی زمینوں میں کام کرنے والے کاشتکاروں کی رہائش گاہ میں تبدیل کردیاہے۔چولستان میں قائم پچاس سے زائد چھوٹے بڑے دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے دیہاتی بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم ہو گئے جس سے اہل علاقہ کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ انکے علاقے میں قائم بنیادی صحت مرکز کی بلڈنگ پر علاقے کے مقامی وڈیرے نے قبضہ کر کے اسے اپنی زمینوں کام کرنے والے کاشتکاروں کی رہائش گاہ میں تبدیل کردیا ہے جس سے اہل علاقہ صحت کی سہولیات سے محروم ہو گئے ہیں۔
اس علاقے سے تعلق رکھنے والے کئی مریض شہروں میں قائم ہسپتالوں تک پہنچنے سے پہلے دم توڑ جاتے ہیں۔ اس علاقے سے شہر تیس کلومیٹر کی دوری پر ہیں اور کچے راستے ہیں جس سے انہیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وڈیرے کے قبضے سے بلڈنگ کو خالی کروا کر علاقہ مکینوں کے لیے فعال کیا جائے تاکہ علاقہ مکین صحت کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.