سانگھڑ میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر مختلف علاقوں میں ہفتہ کو ہڑتال کی گئی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:26

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء)سانگھڑ میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر مختلف علاقوں میں ہفتہ کو ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

سانگھڑ میں 15 دسمبر کو دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم میں 4 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماؤں اورارکان سندھ اسمبلی سعید خان نظامانی ، وریام فقیر خاص خیلی، سابق رکن سندھ اسمبلی اور حر جماعت کے خلیفہ علی غلام نظامانی سمیت 18 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں 20 نامعلوم افراد کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ درج کرنے کیخلاف سانگھڑ کے شہروں کھپرو، سنجھورو، شاہ پور چاکر اور کھڈرو میں ہڑتال کی گئی۔کاروباری مراکز ،دکانیں اور بازار بند رہے اور ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھی۔گذشتہ روز ملزمان کی گرفتاری کیلیے نظامانی محلے میں پولیس کے سرچ آپریشن کے خلاف خواتین نے شدید احتجاج کیا تھا۔