پی ایل ایل ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے وسیم اکرم کو ڈائریکٹر کرکٹ کی ذمہ داری سونپ دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:29

پی ایل ایل ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے وسیم اکرم کو ڈائریکٹر کرکٹ کی ذمہ ..

اسلا م آباد (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19دسمبر- 2015ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کی اسلام آباد یونائیٹڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق49سالہ لیجنڈری فاسٹ باؤلر کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائریکٹر کرکٹ کا عہدہ سونپا ہے ،وہ ٹیم کے ہیڈ کو چ اور سابق آسٹریلیو ی کرکٹر ڈین جونز کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔ پاکستان سپر لیگ 4فروری سے 23فروری کے دوران دبئی اور شارجہ میں کھیلی جائے گی ۔