سینیٹر طاہر مشہدی کے خلاف کیس کی سماعت 26 دسمبر تک ملتوی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 14:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء ) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی کے خلاف کیس کی سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کی۔ تفتیشی افسر نے طاہرمشہدی کے خلاف 497 کی رپورٹ جمع کرانی تھی۔

(جاری ہے)

ان کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے سہولت کار ہونے کا مقدمہ نیو ٹاوٴن تھانے میں درج ہے۔عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ امن امان صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے لیکن حکومت سندھ کراچی میں امن نہیں چاہتی۔

متعلقہ عنوان :