محمد عامر کی فٹنس کیمپ میں شمولیت پر کئی کھلاڑیوں کو تحفظات

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 19 دسمبر 2015 14:17

محمد عامر کی فٹنس کیمپ میں شمولیت پر کئی کھلاڑیوں کو تحفظات

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19دسمبر- 2015ء) سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پیر سے شیڈول تربیتی کیمپ میں شرکت کے باعث کئی کھلاڑیوں نے تحفظات کا چپکے چپکے اظہار کر نا شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے 23سالہ محمد عامر کو تربیتی کیمپ میں مدعو کیے جانے کے باعث ٹیم کے کئی کھلاڑیوں بالخصوص محمد حفیظ نے فٹنس کیمپ میں شرکت کے لیے اپنے دوستوں سے مشاورت شروع کر دی ہے ، 35 سالہ آل راؤنڈر اس سے پہلے محمد عامر کی وجہ سے ہی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں ۔

یاد رہے کہ قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے قائدین مصباح الحق اور شاہد آفریدی کے ساتھ ساتھ تجر بہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کی حمایت کر رکھی ہے ۔