پاک فوج نے سندھ رینجرز کو اختیارات کے استعمال کا گرین سگنل دے دیا ، وزیر اعظم نواز شریف بھی حامی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 دسمبر 2015 14:25

پاک فوج نے سندھ رینجرز کو اختیارات کے استعمال کا گرین سگنل دے دیا ، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 دسمبر 2015 ء) : پاک فوج نے سندھ رینجرز کو اپنے اختیارات پہلے ہی کی طرح استعمال کرنے سے متعلق گرین سگنل دے دیا ہے . تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام کے میزبان نے بتایا کہ پاکستان کے صحافی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک سینئیر ملٹری ذرائع کے توسط سے بتایا کہ سندھ رینجرز کو کراچی سمیت صوبے بھر میں اختیارات کے بھر پور استعمال اور کارروائی جاری رکھنے کا گرین سگنل دے دیا گیا ہے .

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ رینجرز کے صوبہ سندھ میں پہلے جیسے اختیارات کے تحت کارروائیوں پر وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سے بھی گرین سگنل ہی دیا گیا ہے . واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا معاملہ متنازع ہو چکا تھا جس کے بعد سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں مشروط توسیع کر کے رینجرز کی کارروائیوں کو وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ کے ماتحت کر دیا ہے . البتہ آرمی اور وزیر اعظم نواز شریف نے رینجرز کو پہلے ہی کی طرح اختیارات کے استعمال اور کارروائیاں کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے.