سانگھڑ میں ایک مرتبہ پھر حالات کشیدہ ، فنکشنل لیگ کے کارکنان کا مظاہرہ

پولیس کی ہوائی فائرنگ سے بھگدڑ کے نتیجے میں‌متعدد افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 دسمبر 2015 14:30

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 دسمبر 2015 ء) : سانگھڑ میں ایک مرتبہ پھر سے حالات کشیدہ ہو گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے سانگھڑ میں گرفتاریوں کے خلاف فنکشنل لیگ کے کارکنان احتجاج کر رہے تھے .

(جاری ہے)

مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے رکاوٹیں لگا کر سانگھڑ نواب شاہ شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس پر پولیس کی نفری نے پہنچ کر رکاوٹیں ہٹانے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی. پولیس کی کارروائی کے باعث مظاہرین میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے . واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سانگھڑ میں کشیدہ حالات کے پیشٍ نظر بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جا چکے ہیں.

متعلقہ عنوان :