Live Updates

سندھ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی ایک ہوگئے

ہفتہ 19 دسمبر 2015 14:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19دسمبر۔2015ء) سندھ میں پیپلز پارٹی کی مخالف ن لیگ اور پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں گرینڈ الائنس بنانے پر متفق ہو گئی ہیں تاکہ سندھ میں کرپشن کا خاتمہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روزاس سلسلے میں فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صدرالدین شاہ راشدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا اس اجلاس میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی کے ناراض رہنماؤذوالفقار مرزا، ارباب رحیم، غلام مرتضیٰ جتوئی سمیت دیگرنے شرکت کی۔جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے کرپشن کی انتہا کر دی ہے۔سندھ کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے ہم سب اس کو روکنے کیلئے مل کر کام کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات