سانحہ سانگھڑ‘ فنکشنل لیگ کے ایم پی اے سمیت 18افراد کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 19 دسمبر 2015 14:32

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19دسمبر۔2015ء) 15دسمبر کوسانگھڑ میں پیش آنے والے واقعہ کاکیس سانگھڑ تھانہ میں داخل ،فنکشنل مسلم لیگ کے ایم پی اے وخلیفہ سمیت 18افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا، تفصیل کے مطابق 15دسمبر کوسانحہ سانگھڑ کی ایف آئی آر سانگھڑ تھانہ میں داخل کرائی گئی ہے،فریادی محمدعرس ولد محمد ملوکانی نے سانگھڑ تھانہ میں ایف آئی آر نمبر 183/2015زیردفعہ 6/7 ATA 114,147,148,149, PPC .

(جاری ہے)

302,324,395,337H,427,120 Bکے تحت فنکشنل مسلم لیگ کے ایم پی اے وخلیفہ وریام فقیر خاصخیلی ،سابقہ ایم پی اے وخلیفہ علی غلام نظامانی،وقارجٹ دلیرخان نظامانی،دادن نظامانی،عامر حسین عرف بلونظامانی،فیض محمد نظامانی،عبدالکریم نظامانی،عبدالجبار عرف پپو نظامانی،نوید عرف لنڈی،غلام حسین عرف ڈی ڈی،بچل ولد پیربخش خاصخیلی ،ظفر فقیر ولد وریام فقیرخاصخیلی،محمدعالم ولد مراد علی نظامانی،ساجد ولد سعیدخان نظامانی قادر،صدرولد علی غلام نظامانی کے نام شامل ہیں۔