اپنے مشہور ہونے والے ڈائیلاگ خود نہیں سمجھ سکتا‘ اداکار شاہ رخ خان

ہفتہ 19 دسمبر 2015 14:57

اپنے مشہور ہونے والے ڈائیلاگ خود نہیں سمجھ سکتا‘ اداکار شاہ رخ خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے کہا کہ میرے ہی ڈائیلاگ میری سمجھ سے بالا ترہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی مشہورہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار شاہ رخ خان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے فلموں میں ڈائیلاگ سمجھ ہی نہیں آتے لیکن ڈائریکٹرز کی فرمائش پر اسی جذبے سے عکس بند کرواتا ہوں اورفلم کے ریلیز ہوتے ہی وہ کس طرح اتنے مشہو ہوجاتے ہیں مجھے بھی اس کا انداز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم ”ڈان“ کے علاوہ کبھی بھی کوئی سخت لہجے میں ڈائیلاگ نہیں کہے تاہم وہ بھی مشہور ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :