کیوی بلے باز راس ٹیلر نے کاونٹی کلب سسیکس سے معاہدہ کرلیا

ہفتہ 19 دسمبر 2015 15:09

کیوی بلے باز راس ٹیلر نے کاونٹی کلب سسیکس سے معاہدہ کرلیا

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19دسمبر- 2015ء) کیوی بیٹسمین راس ٹیلر نے سسیکس کاؤنٹی سے معاہدہ کر لیا ہے ۔ وہ آئندہ سیزن کے ابتدائی حصے میں انگلش کلب کو دستیاب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

متعلقہ حکام کے مطابق راس ٹیلر تینوں طرز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے اور اپریل کے اوائل سے جولائی کے آخر تک کاؤنٹی میچز کھیلیں گے ۔ 31 سالہ راس ٹیلر 68ٹیسٹ ، 166ون ڈے اور 64 ٹی ٹونٹی میچز میں نیوزی لینڈ کے نمائندگی کرچکے ہیں ۔