انٹرنیشنل ہاکی رینکنگ ، آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن برقرار، پاکستان کا 10واں نمبر

ہفتہ 19 دسمبر 2015 15:32

انٹرنیشنل ہاکی رینکنگ ، آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن برقرار، پاکستان کا ..

لوزان (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19دسمبر- 2015ء) انٹرنیشنل ہاکی رینکنگ میں آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ پاکستان کا نمبر 10واں ہے ۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم پہلی بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جب کہ ہالینڈ دوسرے، جرمنی تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے ۔

(جاری ہے)

بیلجیم کی ٹیم 2 درجے ترقی کر کے 7ویں سے 5ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جب کہ ارجنٹائن درجہ بندی میں چھٹی پوزیشن پر موجود ہے ۔

بھارتی ٹیم ایک درجے تنزلی کے بعد 7ویں پوزیشن پر آ گئی جب کہ نیوزی لینڈ 8ویں اور جنوبی کوریا کی ٹیم 9ویں نمبر پر موجود ہے ۔ انٹرنیشنل ہاکی میں مسلسل ناقص پرفارمنس کے باعث 4 مرتبہ کا عالمی چیمپین پاکستان درجہ بندی میں سب سے نیچے 10ویں نمبر پر موجود ہے ۔