شہبازشریف نے آئی ٹی کی مدد سے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی میں انفرادیت پیدا کی ہے،ڈیو ڈ کیمرون

ہفتہ 19 دسمبر 2015 15:50

شہبازشریف نے آئی ٹی کی مدد سے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی میں انفرادیت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبے میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی ہے اورکہا ہے کہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے حوالے سے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ کیمرون نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے حالیہ دورہ لندن کے دوران پنجاب کے مختلف شعبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے انفرادیت لانے کیلئے شاندار اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف صوبے کے عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے انتھک محنت کررہے ہیں ، خصوصاً پنجاب میں تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے انہوں نے قابل قدر اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے شہباز شریف کا خلوص اورعزم متاثرکن ہے۔