امریکا اشتعال انگیزی سے باز رہے، چین کا انتباہ

ہفتہ 19 دسمبر 2015 15:54

امریکا اشتعال انگیزی سے باز رہے، چین کا انتباہ

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء ) چین نیخبردار کیا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں واقع ایک جزیرے پر امریکی بمبار طیارے کی پرواز ’سنگین فوجی اشتعال انگیزی‘ ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا دانستہ طور پر ان متنازعہ جزائر والے علاقے میں تناوٴ پیدا کرنے کی کوشش میں ہے۔ بیان میں واشنگٹن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ اس طرح کے اقدامات سے باز رہے۔ بتایا گیا ہے کہ دس دسمبر کو امریکی ایئر فورس کا ایک B-52 اسٹریٹیجک بمبار طیارہ ان جزائر کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا، جس پر بیجنگ نے وارننگ بھی جاری کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :