ترکی کے ساحلی علاقوں میں مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی ، 18 افراد ہلاک ،14 کو بچا لیا گیا

ہفتہ 19 دسمبر 2015 15:55

ترکی کے ساحلی علاقوں میں مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی ، 18 افراد ہلاک ،14 کو ..

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) ترکی کے ساحلی علاقوں میں مہاجرین کی ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ ترکی سے یونان روانہ ہونے والی اس کشتی میں شامی اور عراقی باشندے موجود تھے۔ امدادی کارکنوں نے بتایا ہے کہ بحیرہ ایجئین میں رونما ہونے والے تازہ واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد کو بچا بھی لیا گیا ہے۔ مشرقی وسطیٰ کے شورش زدہ علاقوں کے باشندے یورپ پہنچنے کے لیے زیادہ تر یہی سمندری راستہ اختیار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :