ہیملٹن ٹیسٹ ، چامیرا نے میچ پر سری لنکا کو گرفت مضبوط کردی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 16:09

ہیملٹن ٹیسٹ ، چامیرا نے میچ پر سری لنکا کو گرفت مضبوط کردی

ہیملٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19دسمبر- 2015ء) نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنا لئے ، اس سے قبل سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 292 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی تھی ۔ ہیملٹن میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر 232 رنز بنائے تھے اور ان کی ایک وکٹ باقی تھی جبکہ اسے سری لنکا کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لیے مزید 60 رنز درکار ہیں ۔

(جاری ہے)

کیوی بلے بال ڈگ بریسویل 30 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جب کہ آخری کھلاڑی ٹرینٹ بولٹ ان کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ کیویز کی جانب سے مارٹن گپٹل 50 ، مچل سینٹنر 38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ مہمان ٹیم سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا نے 5 اور رنگنا ہیراتھ نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 292 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی ۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان اینجیلو میتھیوز 77 اور ملیندا سری وردنے 62 رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3 جب کہ ٹرینٹ بولٹ اور ڈگ بریسویل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔