انٹرنیشنل ٹینس پریمیئر لیگ ، یو اے ای نے سنگاپور سلیمرز کو شکست دے دی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 16:16

انٹرنیشنل ٹینس پریمیئر لیگ ، یو اے ای نے سنگاپور سلیمرز کو شکست دے دی

سنگاپور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19دسمبر- 2015ء) یو اے ای روئلز کی ٹیم نے روجر فیڈرر کی شاندار پرفارمنس کی بدولت حریف ٹیم کو ڈبلز کے بعد سنگلز مقابلوں میں بھی شکست دے دی ، سنگاپور میں جاری انٹرنیشنل ٹینس پریمیئر لیگ کے میچ میں یو اے ای رائلز کی ٹیم نے سنگاپور سلیمرز کو ہرا دیا ۔

(جاری ہے)

ٹینس پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے آخری مرحلے کے میچ میں یو اے ای روئلز اور سنگاپور سلیمرز میں جوڑ پڑا ۔ یو اے ای نے عالمی نمبر 3 روجر فیڈرر کی شاندار پرفارمنس کی مدد سے حریف ٹیم کو نہ صرف ڈبلز بلکہ سنگل مقابلوں میں بھی آؤٹ کلاس کیا ۔ ایونٹ میں انڈیا ایسز کی ٹیم پہلے جبکہ سنگا پور روئلز شکست کے باوجود دوسرے نمبر پر موجود ہے ۔