رینجرز نے ڈاکٹرعاصم کیس میں سندھ حکومت کی دخل اندازی کے خلاف ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کرادی
ہفتہ 19 دسمبر 2015 16:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) رینجرز نے ڈاکٹرعاصم کیس میں سندھ حکومت کی دخل اندازی کے خلاف ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کرادی ہے۔
(جاری ہے)
سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف مقدمے کے مدعی ونگ کمانڈرعنایت اللہ درانی کی جانب سے دائر پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں مداخلت کرکے اثر انداز ہورہی ہے، ڈاکٹر عاصم کے خلاف گواہوں اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں چارج شیٹ تیار ہوگئی تھی لیکن اس کے بعد تفتیشی افسر کو تبدیل کردیا گیا اور اب وکیل استغاثہ کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے جو غلط ہے۔
حکومت سندھ کے ان اقدامات سے دہشت گروں کو فائدہ پہنچے گا۔مدعی نے اپنی درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ حکومت سندھ کو ڈاکٹر عاصم کیس میں مداخلت سے روکا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کی جانب سے بھی سندھ ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کے حق میں بیان دینے کے لئے دبا ڈالا جا رہا ہے اور مجھے تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.