کراچی ، بھارت اپنی متشدد پالیسوں سے خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے،نجیب اللہ خان نیازی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 16:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدر ومرکزی نائب صدر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان و صدر نظریہ پاکستان فورم کراچی ڈویژن نجیب اللہ خان نیازینے چیئرمین ہاؤس سے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے روسی ساختہ ائیر ڈیفینس سسٹم اور فرانس سے رافیل لڑاکا طیاروں کیخریداری کے معائدے کو خطے میں ہتھیاروں کے حصول کی ایک نیا جنون قرار دیا ہے کہ بھارت اپنی متشدد پالیسوں سے خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے ۔

"گیم چینجر"کی انتہا پسندانہ سوچ نے بھارت کے غریب عوام کو مزید غریب سے غریب تر کردیا ہے۔ میزائل سسٹمز 40کھرب بھارتی روپیہ اور5ارب ڈالر کے فرانسیسی طیاروں کی خریداری اور "میڈ ان انڈیا"پلان کے تحت ایک ارب ڈالر کے کیموف روسی ہیلی کاپٹر کی تیاری ، مودی سرکار کے جنون رویئے کی عاسی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجیب اللہ خان نیازی نے مزید کہا کہ بھارتی عزائم میں انہیں مغربی بھارتی سرحدوں یونی پاکستان اور مشرقی سمت میں چین کے قریب لگانے کے ارادوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹڈی دل فوج پاکستان کو لوہے کے ساز و سامان سے مرعوب کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

افواج پاکستان اور عسکری سازو سامان ما شا اللہ دنیا کی بہترین فوج میں شمار کی جاتی ہے پاکستان کے خلاف میلی آنکھوں سے دیکھنے والوں کو دوبارہ دیکھنا نصیب نہیں ہوگا اور نہ ہی پاکستان کی جانب اٹھنے والے ہاتھ سلامت رہیں گے۔پاکستان کی مسلح افواج پر پاکستان کی عوام کو مکمل اعتماد حاصل ہے اور مومن ہو مسلمان تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی ، کہ جذبے کو مودی انتہا پسند سرکار اپنا نہیں سکتی ۔

بھارت کے مذموم عزائم کا جواب دینے کیلئے ہمارے پاس اللہ تعالی کا ایمان ، قرآن اور دین اسلام ہے جس نے اپنی امت اور سرزمین کا دفاع کرنے کی مکمل آزادی دی ہے۔بھارت اسلحے کی اس دوڑ میں کھربوں ڈالر اپنی فٹ پاتھ پر سونے والی غریب عوام ، جنسی بے راہ روی کی شکار جنسی مریضوں کی اصلاح اور میڈیا کی تربیت پر خرچ کرے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن قائم ہوسکے۔ورنہ تاریخ کو یاد رکھے کہ مسلم امت جب جاگی تو سب نے اپنے سر زمین میں دبا لیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :