فیشن لائن لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں ، سوناکشی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 16:43

فیشن لائن لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں ، سوناکشی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا نے ہے کہ میں فیشن لائن متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہوں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے فیشن کی تعلیم حاصل کی ہے اسی وجہ سے فیشن لائن متعارف کرانا چاہتی ہوں انہوں نے کہا کہ میرا تعلق فلمی گھرانے سے ہے میں نے اپنی فیملی بہت کچھ سیکھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ اب مختلف موضوعات پر فلمیں بن رہی ہیں جس سے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اداکاروں کی فنکارانہ صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فلمسازی کے مراحل بدل گئے ہیں اور اس کی تشہیر کا طریقہ بدل گیا ہے ۔