فلم کی ریلیز سے قبل نروس ہو جاتی ہوں ، کرتی سانن

ہفتہ 19 دسمبر 2015 16:51

فلم کی ریلیز سے قبل نروس ہو جاتی ہوں ، کرتی سانن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ کرتی سانن نے کہا ہے کہ میں فلم کی ریلیز سے قبل نروس ہو جاتی ہوں اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح فلم دل والے کی ر یلیز سے قبل بھی نروس تھی لیکن اب صورت حال کچھ بہتر ہے انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ فلم اچھا بزنس کرے گی انہوں نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مھجے شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دل والے میرا ڈریم پراجیکٹ ہے انہوں نے کہا کہ اس زندگی میں تنقید سے کبھی نہیں گھبرائی اسی وجہ سے میرا سفر جاری ہے انہو نے کہا کہ بالی وڈ میں ہر فنکار اپنا ایک منفرد انداز اپنانے کی کوشش کرنا ہے مجھے فلموں کے انتخاب کے حوالے سے مکمل آزادی حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :