خلا باز بننا چاہتی تھی،کھیلوں اور کوسٹیوم ڈیزائننگ کے علاوہ کئی شعبوں میں دلچسپی ہے،سوناکشی سنہا

ہفتہ 19 دسمبر 2015 16:59

خلا باز بننا چاہتی تھی،کھیلوں اور کوسٹیوم ڈیزائننگ کے علاوہ کئی شعبوں ..

ممبئی۔ 19 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 دسمبر۔2015ء) اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کا اندازہ ہی نہیں تھا کہ ایک ہیروئن اپنے کسی ڈائیلاگ کی وجہ سے مشہور ہو سکتی ہے اور ان کے ساتھ بھی ایساہوا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوناکشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اکثر ہیروز کے ڈائیلاگ مشہور ہوتے ہیں خواہ وہ امیتابھ بچن ہوں یا شاہ رخ، سلمان یا پھر ان کے والد شتروگھن سنہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ حقیقت میں ایک خلاء باز بننا چاہتی تھیں۔انہو ں نے کہا کہ انہیں انہیں کھیلوں ، کوسٹیوم ڈیزائننگ کے علاوہ کئی شعبوں میں دلچسپی رہی ہے۔