اتحاد ایئرویز نے مزید5روٹس پربوئنگ787پروازوں کا اعلان کردیا

ہفتہ 19 دسمبر 2015 19:05

اتحاد ایئرویز نے مزید5روٹس پربوئنگ787پروازوں کا اعلان کردیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے اپنے بوئنگ 787طیاروں کی پروازیں آئندہ سال 2016میں مزید5مقامات کیلئے چلانے کا اعلان کیا ہے، آئندہ سات ماہ کے دوران پانچ نئے بوئنگ787طیاروں کی شمولیت کے بعد299سیٹوں والے 787ڈریم لائنرابوظہبی سےDusseldorf،پرتھ،شنگھائی،استنبول اور جوہانسبرگ کی موجودہ یومیہ پروازوں کیلئے استعمال ہونگے،اتحاد ایئرویز فی الوقت787طیارے ابوظہبی سے برسبن، واشنگٹن ، سنگاپور،زیورچ تک پروازوں کیلئے استعمال کررہاہے،آئندہ چند سال کے دوران 66 نئے 787 طیاروں کی شمولیت کے بعدڈریم لائنراتحاد ایئرویز کی پہچان بن جائیں گے،اتحاد ایئرویز کے صدر و چیف ایگزیکٹوجیمزہوگن کے مطابق کمرشل آپریشنزمیں 787کی فروری میں شمولیت کے بعد ہمیں کیبن انٹیریئرکے حوالے سے زبردست انداز میں سراہا گیا ہے،ہمارے کیبن انٹیریئر نے خطے اور دنیا بھر میں خدمت کے حوالے سے نیا معیار قائم کیا ہے،آج کے مسافرفضائی سفر کے بارے میں فیصلہ کرتے ہوئے اب زیادہ راحت،بہتر معیار اورسہولت کے متلاشی ہوتے اور ہم نئے جہازوں کی شمولیت اور روٹس کی بہتری جیسے اختراعی اقدامات سے انکی توقعات پورا اترنے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اتحاد ایئرویز کے جدید ترین787-9کا زبردست اندرونی ڈیزائن28بزنس سٹوڈیوز اور271اکانومی سمارٹ نشستیں لئے ہوئے ہے جو کہ آرام،تفریح اوران فلائٹ کنکٹویٹی کا زبردست معیار فراہم کرتا ہے۔