صدر مملکت ممنون حسین نے دوسری عالمی انٹر نیٹ کانفرنس میں اردو زبان میں تقریر کرکے تاریخ رقم کردی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 19:43

صدر مملکت ممنون حسین نے دوسری عالمی انٹر نیٹ کانفرنس میں اردو زبان ..

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 دسمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے دوسری عالمی انٹر نیٹ کانفرنس میں اردو زبان میں تقریر کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ یہ کانفرنس 16 سے 18 دسمبر کے درمیان چین کے صوبہ ژی جیانگ کے شہر وژہن میں منعقد ہوئی ۔ یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی صدر نے اس طرح کے عالمی فورم پر اردو میں تقریرکی۔

اس سے نہ صرف قومی زبان کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ یہ قابل فخر بھی ہے اور ایک مضبوط ثقافتی ورثہ کی عکا س ہوگی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا انعقاد سائبر سپیس ایڈمنسٹریشن چائنا اور ژی جیانگ کی صوبائی حکومت نے کیا تھا جس سے چین کے صدر ژی جن پنگ نے بھی خطاب کیا۔ صدر ممنون حسین نے کانفرنس سے اپنے خطاب میں جرائم پیشہ عناصر اور دہشتگردوں کی جانب سے انٹرنیٹ اور سائبر سپیس کے غلط استعمال کو چیک کرنے کیلئے اجتماعی عالمی کاوشوں پر زور دیا۔ انٹرنیٹ کانفرنس سے خطاب سے علاوہ صدر مملکت نے اپنے چینی ہم منصب ژی جن پنگ سے ملاقات بھی کی اور صوبائی حکومت کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقد کئے جانے والے ثقافتی پروگرام میں بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :