جماعت اسلامی کا سانگھڑ میں دوسیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں بڑہتی ہوئی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار

ہفتہ 19 دسمبر 2015 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے ضلع سانگھڑ میں دوسیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں بڑہتی ہوئی کشیدگی والی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زوردیا ہے کہ حکومت کسی ناخوش گوار واقے کے رونما ہونے کے پیش نظر کشیدگی کے خاتمے اورامن وامان کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرکے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ سانگھڑ میں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال سے گذشتہ تین روز سے شہر بند اورکاروبار ٹھپ ہوچکا ہے اور شہر عدم تحفظ اورخوف وحراس کا شکار ہیں۔اس صورتحال پر سندھ حکومت کا خاموش تماشائی کردار افسوس ناک ہے۔صوبائی امیر نے زور دیا کہ حکومت پرامن احتجاج پر تشدد،انتقامی کارویوں کی بجائے آئین وقانون کے مطابق متاثرین کو انصاف فراہم کرے۔دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں کو بھی چاہئے کہ وہ افہام وتفہیم کے ساتھ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزیدقیمتی جانوں کی حفاظت سمیت کسی ناخوشگوارواقعے سے بچنے کیلئے کشیدگی کے خاتمے اور امن وامان کی بحالی کیلئے اپنا کرداراد کریں۔

متعلقہ عنوان :