قوم سے جھوٹ بولنے ا پر چوہدری نثار آئین کی دفعات 63 اور 64 کے تحت امین اور صادق نہیں رہے ،وفاقی حکومت ملکی سالمیت کے حوالے سے دو رخی پالیسی ختم کرے، اسلام آباد میں موجود داعش کے حامیوں کے خلاف فوری کریک ڈاوٴن کیاجائے
پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی اور میر شبیر علی بجارانی کا مشترکہ بیان میں مطالبہ
ہفتہ 19 دسمبر 2015 20:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی اور میر شبیر علی بجارانی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملکی سالمیت کے حوالے سے دو رخی پالیسی کو ختم کرے اور اسلام آباد میں موجود داعش کے حمایتیوں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاوٴن کا آغاز کرے،پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک نجی ٹیلی وژن نے لال مسجد کے پیش امام مولانا عبدالعزیز کے خلاف تھانے میں درج ایف آئی آر قوم کو دکھائیں لیکن وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قوم سے جھوٹ بولا کہ مولانا عبدالعزیز کے خلاف کسی تھانے میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ قوم سے جھوٹ بولنے اور عوام کی منتخب کردہ پارلیمنٹ میں غلط بیانی کرنے پر چوہدری نثار آئین کی دفعات 63 اور 64 کے تحت امین اور صادق نہیں رہے ، لہٰذا وزیر اعظم نواز شریف انہیں اپنی کابینہ سے فارغ کریں اور ان کے خلاف قوم سے غلط بیانی پر مقدمہ چلائیں،انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان عالمی سطح پر پاکستان کی جگ رسائی کا موجب بن رہے ہیں،جبکہ مولانا عبدالعزیز کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود اسے گرفتار کرکے مقدمہ نہیں چلایا جارہا جس پر پاکستان پیپلزپارٹی کو سخت تشویش ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.