کراچی، آئی اسمارٹ فلمز کے زیرِ اہتمام اسمارٹ فون فلم فیسٹیول کا انعقاد

ہفتہ 19 دسمبر 2015 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 دسمبر۔2015ء) آئی اسمارٹ فلمز کے زیرِ اہتمام دنیا کی فلم سازی کی تاریخ میں نویں اور ایشیا کے سب سے اولین اسمارٹ فون فلم فیسٹیول گزشستہ روز بتاریخ 19دسمبر ِ کراچی میں منعقد ہوا جسمیں دنیا بھر سے بذریعہ اسمارٹ فونز فلمبند کی گئی منتخب کردہ فلموں، ڈاکومینٹریز، دستاویزی پرگرام و دیگر ویڈیوز نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔

بین الاقوامی فلمی میلے میں لاہو ر سے تعلق رکھنے والے نوجوان حسان زیدی کی فلم "رنگِ اجل(Colours of Death) نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی جسکا موضوع پاکستان میں رنگے جانے کے بعد فروخت کی جانے والی مرغیاں ہیں جن کا گوشت انسانی صحت کیلیے انتہائی مضر ہے اور جانوروں کے حقوق کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔ اسمارٹ فون فلم فیسٹیول میں آئر لینڈ کی فلم "اوون گلوز"Oven Glove"نے پہلا انعام حاصل کیا جبکہ امریکی فلموں "شگاف (Chasm)"اور "گھروں میں رہزنی کی واردت کس طرح کیجائے(How to rob a house)"نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اسپین کی فلم "سیکٹرزیرو4"نے چوتھا اور فرانس کی فلم "افسردہ لڑکا(Gloomy boy)" نے بین الاقوامی فلمی مقابلے میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ واضح رہے کہ سالِ ِ رواں 15جون میں اعلان کردہ عالمی فلم سازی کے مقابلے میں پاکستان سمیت دنیا کے 110ممالک سے موبائل فونز کے ذریعے تخلیق کردہ فلمیں جمع کرائی گئی تھیں جبکہ فلمیں جمع کرانے کی آخری تاریخ کی 5دسمبر 2015تھی۔

ملک کی شعبہ ء فلم سازی کے ممتاز ملکی ماہرین فیسٹیول میں ججز کے فرائض انجام دیے جنمیں شہزاد نواز، شامی محمود، فرقان صدیقی، عادل مراد، یاسر بشیر قریشی و دیگر شامل تھے۔ پاکستان میں منعقد ہ مذکورہ فلمی میلے کو دنیا کے سات فلمی فیسٹیولز کا اشتراک حاصل تھا جنکا تعلق امریکہ، اسپین، نیوزی لینڈ، فرانس و مقدونیہ و دیگر ممالک سے ہے۔فیسٹول میں "اسکول آف اسمارٹ فون فلم پروڈکشن"کا افتتاح اور ویب ٹی وی چینل، ویڈیو ، نیوز و شاپنگ پورٹلز کو بھی باضابطہ لانچ کیا گیا۔

انٹرنیشنل آئی فون فلم فیسٹیول دنیا بھر کے نوجوان فلم سازوں کو پاکٹ سائز موبائل و اسمارٹ فونز کی بدولت حیرت انگیز موویز و فلموں کی تدوین کیلیے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جسکے استعمال کرتے ہوئے انتہائی محدود بجٹ میں معرکتہ الآرا فلمیں ، اشتہارات و ڈاکومینٹریز تیار کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :