حکو مت سندھ نے سندھ پو لیس کو ایک ارب 3کروڑ کی ر قم جا ری کر دی،نئے ہتھیا ر اور جدید آ لا ت خر ید ے جا ئیں گے

ہفتہ 19 دسمبر 2015 20:47

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 دسمبر۔2015ء) حکو مت سندھ نے سندھ پو لیس کو ایک ارب 3کروڑ رو پے کی ر قم جا ری کر دی ہے جس سے نئے ہتھیا ر اور جدید آ لا ت خر ید ے جا ئیں گے ہفتہ کے روز حکومت سندھ کی جا نب سے جا ری کیے گئے اس فنڈ ز کے بعد آ ئی جی سندھ پولیس نے تما م ڈی آ ئی جیز سے اسلحہ اور د یگر ضروریات کے با رے میں ر پو رٹ ما نگ لی ہے اس وقت سندھ پولیس کے پا س مو بائل فو ن جیمر اور خفیہ کیمروں کی اشد ضرورت ہے کیو نکہ جو کیمرے اور جہر کا م کر ر ہے ہیں وہ صیح نتیجہ نہیں دے ر ہے ہیں جس کی و جہ سے حکومت سندھ نے نئے کیمر ے اور جیمر لینا چا ہتی ہے ذ رائع نے بتا یا ہے کہ بلٹ پروف جیکٹس کی کمی ہے اور ان کی خر یداری کے لئے مختلف کمپنیوں سے با ت چیت شروع کی گئی ہے سندھ میں ر ینجرز کے اختیا رات کم ہو نے کے بعدحکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ پو لیس کو مضبوط بنا یا جا ئے گا اور اس کو جد ید اسلحہ اور جد ید آ لا ت فرا ہم کیے جا ئیں گے اور اس مقصد کے لئے پو لیس پہلے ہی بکتر بند گاڑ یا خر ید ی گئی تھیں وز یر اعلی سندھ اور وز یر داخلہ سندھ ان دنوں آ ئی جی سندھ پو لیس کے بہت قر یب ہیں اور انہیں اپنا مو ثر کر دار ادا کر نے پر زور د ے ر ہے ہیں

متعلقہ عنوان :