پی آئی اے کا انوکھا کارنامہ ،خاتون کو مردانہ پاسپورٹ پر دوبئی پہنچا دیا

دبئی والوں نے خاتون کو دوسری پرواز سے واپس بھیج دیا، پی آئی اے کو بھی پانچ ہزار درہم جرمانہ

ہفتہ 19 دسمبر 2015 20:58

پی آئی اے کا انوکھا کارنامہ ،خاتون کو مردانہ پاسپورٹ پر دوبئی پہنچا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) کمپیوٹر کے اس جدید دورمیں پی آئی اے کا انوکھا کارنامہ ،خاتون کو مردانہ پاسپورٹ پر دوبئی پہنچا دیا جس پر دبئی والوں نے نہ صرف خاتون کو دوسری پرواز سے واپس بھیج دیا بلکہ پی آئی اے کو بھی پانچ ہزار درہم جرمانہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 16دسمبرکوبرٹش پاسپورٹ ہولڈرافشاں صدیق کو پی کے 203کے ذریعے دبئی جاناتھا،شاید غلطی سے،وہ اپنے بیٹے زین احمد کابرٹش پاسپورٹ لیکرایئرپورٹ پہنچ گئیں ۔

امیگریشن حکام اوربریفنگ عملے نے صرف برطانوی پاسپورٹ دیکھااوربورڈنگ کارڈ جاری کردیا۔ خاتون مسافریوں دبئی پہنچ گئیں۔دبئی امیگریشن حکام نے خاتون کونہ صرف ڈی پورٹ کر دیا، بلکہ پی آئی اے کو5 ہزار درہم جرمانہ بھی ہو گیا۔ ابتدائی طور پر بریفنگ عملے کے سلیم چوہان کو لاپرواہی کامرتکب قراردیاگیاہے،مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :