کراچی اور گجرانوالہ سے سانحہ صفورا کے ملزمان گرفتار
کراچی سے گرفتار ملزم شہر میں ایک نجی کالج کا چیف ایگزیکٹو ہے
ہفتہ 19 دسمبر 2015 21:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) سانحہ صفورا کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایک ملزم کراچی جبکہ دوسرا گوجرانوالا سے گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی سے گرفتار ملزم شہر میں ایک نجی کالج کا چیف ایگزیکٹو ہے،کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے انچارج راجا عمر خطاب کے مطابق کلفٹن شون سرکل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک نجی کالج کے سی ای او عادل مسعود کو گرفتار کیا گیا۔
عادل مسعود بٹ سانحہ صفورہ کے مرکزی ملزم سعد عزیز کا بزنس پارٹنر اور سانحہ صفورہ کا سہولت کار بھی ہے۔دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ کراچی میں دہشت گرد خواتین کا نیٹ ورک بھی کام کررہا ہے،ادھر انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا میں ملوث ایک اور اہم ملزم حافظ عمر عرف حفیظ کو گوجرانوالا سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے حملے میں استعمال کیا گیا پستول بھی برآمد کرلیا گیا،محکمہ داخلہ سندھ نے حافظ عمرکی زندہ یا مردہ گرفتاری پر 25 لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.