سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف سیاسی جماعتوں کا گرینڈ الائنس کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس( کل) ہوگا

ہفتہ 19 دسمبر 2015 21:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) سندھ میں پیپلز پارٹی کی مخالف سیاسی جماعتوں نے گرینڈ الائنس کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم اجلاس کل شام کراچی طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایم کیوایم ،پی ٹی آئی ،ن لیگ ،فنکشنل لیگ،ذوالفقار مرزا سمیت دیگر رہنماء شرکت کریں گے،گرینڈ الائنس کو حتمی شکل دینے کے لیے آج تیسرا اور آخری اہم اجلاس وفاقی وزیر برائے انڈسٹریز اور پیداوار مرتضیٰ خان جتوئی کی رہائشگاہ پر ہوگا۔

اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ قوم پرست جماعتوں کے رہنما بھی شرکت کریں گے،اجلاس میں سندھ میں کرپشن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے رینجرز اختیارات پر وفاق سے بات چیت کرنے پر غور کیا جائے،اجلاس میں سفارشات مرتب کرکے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماء پیر پگارا کو دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :