ڈاکٹر عاصم کیس ، ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع کر دی گئی
ہفتہ 19 دسمبر 2015 21:41
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) ڈاکٹر عاصم کیس میں ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی ڈاکٹر عاصم کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانت میں توسیع کی درخواست کی جس پر عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع کردی، اس موقع پر پولیس کے تفتیشی افسر الطاف حسین کی جانب سے عدالت میں چالان بھی پیش کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم رہنما کے خلاف کسی قسم کے شواہد نہیں ملے ہیں اور اس حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کرا چکا ہوں۔
بعد ازاں رؤف صدیقی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے تنگ کرنے کے لئے میرے خلاف 23 جھوٹی ایف آئی آر بنائی گئیں، ہائیکورٹ سے انصاف نہ ملا تو سپریم کورٹ تک جاؤں گا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا مطالبہ ایم کیو ایم نے ہی کیا تھا اور کراچی آپریشن کے حوالے سے ہمارا موقف بالکل واضح ہے کہ آپریشن بلا تفریق ہونا چاہیئے۔
ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں مجرموں اور کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، بے گناہوں کے قاتلوں کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے سب سے پہلے کراچی میں آپریشن کے لئے فوج سے مطالبہ کیا تھا، کراچی آپریشن کے بند کرنے کی نہیں، بلکہ جاری رہنے کی حمایت کرتے ہیں،لیکن آپریشن میں کسی کو سیاسی بنیادوں پر نشانہ نہیں بنانا چاہیئے، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ ان کے مجرموں کو کوئی نہ پکڑے،واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم نے الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کے کہنے پر متعدد دہشت گردوں کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کی تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.