وزیراعظم نوازشریف کا مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق نامکمل رپورٹ پر اظہار برہمی

لاہور میٹروبس اور اورنج ٹرین پر بھی تنقید عوام کے جان ومالی کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،پنجاب میں امن وامان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، اعلیٰ سطحی اجلا س سے خطاب

ہفتہ 19 دسمبر 2015 22:21

وزیراعظم نوازشریف کا مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق نامکمل رپورٹ پر اظہار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 دسمبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق نامکمل رپورٹ جمع کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے۔لاہور میٹروبس اور اورنج ٹرین پر بھی کڑی تنقید کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب میں امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس لاہور میں ہوا،اجلاس میں وزیراعظم کو قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،وزیراعظم نے اس موقع پر پنجاب میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے نامکمل رپورٹ پیش کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے لاہور میں میٹروبس اور اورنج ٹرین پر بھی سخت تنقید کی اور کہا کہ وفاق اور پنجاب کے انٹیلی جنس ادارے رابطے بہتر بنائے،پنجاب کی سرحدوں پر سیکورٹی سخت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومالی کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،پنجاب میں امن وامان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں