میٹرک بورڈ آف ایجوکیشن میں A-1 اور A گریڈ حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات اور ایوارڈز تقسیم کئے گئے
ہفتہ 19 دسمبر 2015 22:38
کراچی ۔ 19 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 دسمبر۔2015ء) میٹرک بورڈ آف ایجوکیشن میں A-1 اور A گریڈ حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات اور ایوارڈز تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ جن اسکولوں کے طلبہ نے بورڈ کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ان کے صدر معلم کو اگلے گریڈ میں ترقی اور 10 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کو ایوارڈ دینے کی تقریب فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ملک کے مایہ ناز کرکٹر محمد یونس خان تھے جن کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ویل کم سونگ اور خصوصی ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے جنہیں مہمانوں اور شرکاء نے بے حد سراہا۔(جاری ہے)
تقریب میں ایس ایس سی امتحانات میں شاندار نتائج حاصل کرنے والے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام اسکولوں کے طلباء و طالبات کو کرکٹر یونس خان اور میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی نے ایوارڈز دیئے۔
اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر محکمہ تعلیم محمد بلال منظر، ڈائریکٹر محمد عبدالخالق اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے دسویں جماعت کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر اپنے کام پر بھرپور محنت اور توجہ دی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ کامیابی حاصل نہ کی جاسکے۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے جن اسکولوں کے طلباء و طالبات نے A-1 گریڈ حاصل کیا ہے ان اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو اگلے درجے میں ترقی اور دس ، دس ہزار روپے بطور انعام بھی دیئے جائیں گے۔ سمیع الدین صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور بچے مبارکباد کے حقدار ہیں کہ ان کی بھرپور توجہ اور محنت کے باعث ان بچوں نے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مایہ ناز کرکٹر یونس خان نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ تعلیم کی جانب سے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے پر انہیں بے انتہا مسرت محسوس ہو رہی ہے اس طرح ان بچوں کے حوصلے مزید پروان چڑھیں گے اور وہ آئندہ اور بھی محنت کے ساتھ تعلیمی میدان میں آگے نکلنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور طلباء و طالبات مبارکباد کے حقدار ہیں کہ ان کی محنت رنگ لائی اور انہوں نے امتحان میں پوزیشن حاصل کیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.