سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام کا فیصلہ
اپوزیشن متحد ہے،فیڈریشن بچانے کے لیے ہم سب متحد ہوکرکام کریں گے،پیر صدرالدین شاہ راشدی
ہفتہ 19 دسمبر 2015 22:52
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اپوزیشن رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ 9 جنوری سے سندھ حکومت کے خلاف بھر پور تحریک شروع کی جائے گی انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گرینڈ اپوزیشن کا آئندہ اجلاس 9جنوری کو کنگری ہاؤس میں ہوگا جس میں الائنس کی باضابطہ تشکیل اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کا ایک اہم اجلاس ہفتہ کو وفاقی وزیر مرتضیٰ خان جتوئی کی قیام گاہ پر منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ فنکشنل کے پیر صدر الدین شاہ راشدی، ڈاکٹر ارباب رحیم، لیاقت جتوئی، حسین ہارون ، صفدر عباسی، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، غوث بخش مہر، عرفان اﷲ خان مروت، جام مدد علی ، اسماعیل راہو اور ایاز لطیف پلیجو سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اپوزیشن رہنماؤں نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے رینجرزکے اختیارات محدود کرنے کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایسا صرف ڈاکٹر عاصم کو بچانیکے لئے کیا جارہا ہے لیکن اپوزیشن رینجرز کے بے اختیار نہیں ہونے دے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزہ عیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.