سعودی عرب کومسلم ممالک کا اتحاد بنانے اور مغرب کا ساتھ دینے پر سنگین نتائج بھگتنا ہونگے،داعش کی دھمکی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 22:59

سعودی عرب کومسلم ممالک کا اتحاد بنانے اور مغرب کا ساتھ دینے پر سنگین ..

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) شدت پسند تنظیم داعش نے کہا ہے کہ سعودی عرب کومسلم ممالک کا اتحاد بنانے اور مغربی اتحاد کے ساتھ تعاون کرنے پر سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔سعودی عرب نے حال ہی میں داعش کے خلاف لڑنے کے لیے 34مسلم ممالک پر مشتمل اتحاد بنایا ہے جس کے جواب میں داعش نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں سعودی عرب کومسلم ممالک کا اتحاد بنانے اور مغربی اتحاد کے ساتھ تعاون کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

داعش کے شدت پسندوں نے ویڈیو کے آخر میں ایک شخص کا سرقلم کرنے کا منظر بھی دکھایا ہے اور کہا ہے کہ جو بھی مغربی ممالک کے ساتھ تعاون کرے گا اس کا یہی انجام ہو گا۔ جس شخص کا سر قلم کیا گیا اس کے بارے میں ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ شخص سعودی عرب کا حامی تھا۔

متعلقہ عنوان :