تنازعات کبھی بھی فلم، شہرت اور نام کو متاثر نہیں کرتے‘شاہ رخ
انتہا پسندوں کے سینماوٴں پر حملوں کے باوجودفلم ”دل والے “نے باکس آفس پر پہلے روز 21 کروڑ کا بزنس کر لیا اس فلم کے مد مقابل دیپکا اور رنویر سنگھ کی ریلیز ہونے والی فلم ” باجی راوٴ مستانی “ 12 کروڑ کا بزنس کر سکی
اتوار 20 دسمبر 2015 11:45
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کے ”بادشاہ“ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ تنازعات کبھی بھی فلم، شہرت اور نام کو متاثر نہیں کرتے۔ شاہ رخ سے جب ان سے منسلک تنازعات کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ لوگ پبلیسٹی کے لیے کئی بار بڑی شخصیات کے کندھوں کا استعمال کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
شاہ رخ کا کہنا ہے اس طرح کے تنازعات انھیں متاثر نہیں کرتے اور یہ کہ وہ ایک آرٹسٹ ہیں اور اپنا کام جاری رکھیں گے۔
بھارت میں عدم رواداری سے متعلق بحث میں شاہ رخ کے بیان پر بڑا تنازع پیدا ہو گیا تھا۔شاہ رخ اور کاجول کی فلم ”دل والے“ کی ریلیز پر انتہا پسندوں کے سینماوٴں پر حملوں کے باوجود شاہ رخ کی اس فلم نے باکس آفس پر پہلے روز 21 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے جب کہ اس کے مقابل دیپکا اور رنویر سنگھ کی ریلیز ہونے والی فلم ” باجی راوٴ مستانی “ 12 کروڑ کا بزنس کر سکی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نوازالدین صدیقی اور اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی
-
لیجنڈری قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 8 برس بیت گئے
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
-
ان سب کو سلام جو مجھ پر تنقید کررہے ہیں‘ آئمہ بیگ کا عمرے سے واپسی پر ناقدین کو جواب
-
اکشے کمار نے یکے بعد دیگرے فلمیں فلاپ ہونے پر خاموشی توڑدی
-
ممبئی، پولیس کی حقہ بار میں کارروائی، بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کو پکڑ لیا
-
ٹائی ٹینک میں ہیروئین کو بچانے کیلئے استعمال ہونے والا تختہ 20 کروڑروپوں میں نیلام
-
لندن میں ایک دوست نے اپارٹمنٹ گفٹ کیا وہیں رہتی ہوں، حریم شاہ
-
آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ سے دوسری شادی کرلی
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا
-
اداکارہ جاناں ملک نے بھی سرجری کروا لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.